اسپشل اسٹوری

حکومتوں پر عوام کا اعتماد، سعودی عرب دنیا میں پہلے نمبر پر 

حیدرآباد ۔ کے این واصف

ایک اچھی حکومت کا ثبوت اس پر عوام کا اعتماد ہے۔ مملکت سعودی عرب اس کسوٹی پر ایک بار پھر کھرا اترا۔دنیا بھر میں حکومتوں پر شہریوں کے اعتمادکے حوالے سے سعودی عوب دنیا میں سرفہرست ہے۔ مملکت کی حکومت کو یہاں عوام کی طرف سے بھرپور اعتماد حاصل ہے۔

 

“ٹرسٹ رپورٹ 2024” انڈیکس جو حکومت اور شہریوں کے درمیان اعتماد اور اعتبار کی سطح جانچنے کے حوالے سے سعودی حکومت سرفہرست ہے جس نے 86 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے۔یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ فیصد زیادہے ہے۔ پچھلے سال سعودی عرب کی حکومت کو 85 فیصد عوام کی حمایت حاصل تھی۔

 

عوامی اعتماد کے لحاظ سے سعودی عرب کے بعد چین دوسرے نمبر پر ہے۔ 85 فیصد عوام کا اعتماد حاصل ہے۔اس فہرست میں متحدہ عرب امارات 84 فیصد کے ساتھ تیسرے اور سنگا پور 77 فیصد کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کاروباری شعبے کے اعتماد کے انڈیکس میں عالمی سطح پر چوتھے نمبر پرآگیا اور رپورٹ میں شامل 28 ممالک میں سے میڈیا اعتماد کے انڈیکس میں ساتویں نمبر پر ہے۔

 

یہ رپورٹ میں مملکت کی سرفہرست ہونے اور سعودی وژن 2030 کے منصوبوں اور اقدامات کے نتیجے میں دیگر اشاریوں میں ہونے والی پیش رفت اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کے اثرات نمایاں طور پر دیکھےجا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button