تلنگانہ

بنڈی سنجے کے خلاف پیپر لیک کی سازش کرنے کے الزام میں دو پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج _ حیدرآباد سے ورنگل منتقل

حیدرآباد _ 5 اپریل ( اردولیکس) دسویں جماعت کے پیپر لیک کیس میں تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کے خلاف دو پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے تلگو اور ہندی  کے امتحانی پرچے لیک کرنے کی سازش کے الزامات درج کیے ہیں۔ ایک مقدمہ کریم نگر 2 ٹاون پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا، دوسرا مقدمہ ورنگل کے  کملا پور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا۔ ورنگل کے کمشنر پولیس رنگناتھ نے  بندی سنجے کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ اس نے انکشاف کیا کہ بنڈی سنجے کو 4 اپریل کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر آدھی رات 12:15 پر درج کی گئی۔

 

پیپر لیک ہونے میں ایم پی بندی سنجے کا کردار سازش کے پیچھے تھا.. پولس نے ان کے خلاف 420، 120(b)، سیکشن 5 پریوینشن آف بری پریکٹس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا۔

دوسری طرف پولیس انھیں ورنگل منتقل کررہی ہے بنڈی سنجے کو لے جانے والی گاڑی آلیر سے جنگاوں ضلع میں داخل ہونے کے بعد ورنگل پولیس نے بنڈی سنجے کو اپنی گاڑی میں سوار کرواتے ہوئے ورنگل منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button