متنازعہ وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش _ اپوزیشن جماعتوں کا شدید احتجاج
نئی دہلی _ 8 اگست ( اردولیکس ڈیسک) بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے وقف ایکٹ 1995 میں ترمیم کے لئے جمعرات کو لوک سبھا میں وقف ترمیمی بل 2024 پیش کیا۔ اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے اس بل کو لوک سبھا میں پیش کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بل کی مخالفت کے بعد ایوان میں افراتفری کے مناظر دیکھنے میں آئے۔
اپوزیشن جماعتوں کا الزام ہے کہ ترمیمی بل کو پیش کرنے کا مقصد مسلم کمیونٹی کو ان کی زمین، اثاثوں اور "مذہبی امور کے انتظام کی آزادی” سے محروم کرنا ہے جس کی ضمانت ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 26 کے تحت دی گئی ہے۔ قبل ازیں اپوزیشن جماعتوں نے ٹریژری بنچ سے کہا کہ وہ متنازعہ بل کو منظوری کے لئے زیر غور لانے سے قبل مزید مشاورت کے لیے پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کو بھیجے۔
کل ہند مجلس اتحادالمسلمین سمیت کانگریس، ٹی ایم سی، این سی پی (شرد پوار )، سماج وادی پارٹی اور ڈی ایم مجوزہ ترامیم کی مخالفت کر رہے ہیں
۔