جنرل نیوز

مکتھل سرکل انسپکٹرسیتیا کی انسانی ہمدردی

مکتھل : 25 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کے مکتھل مستقر پولیس اسٹیشن سرکل انسپکٹر سیتیا نے اپنی انسانیت کا مظاہرہ کیا۔ 15 سال قبل نرسملو نامی شخص جو کہ فوٹو گرافر کا کام کرتا تھا دماغ حالت کھو بیٹھا ہے اور سڑک پر بھٹک رہا تھا اور بھیک مانگ رہا تھا، معاملے کا علم رکھنے والے سی آئی سیتیا نے نائی کی مدد سے اس شخص کو صاف کیا گیا اور نئے کپڑے دیے گئے، کھلایا گیا اور سردی کے پیش نظر انہیں کمبل دیا گیا. فوٹوگرافر نرسمہلو سے بات کرنے اور تفصیلات جاننے کے بعد انہوں نے مشورہ دیا کہ آپ کسی بھی وقت اسٹیشن آ سکتے ہیں اور ہم سے مدد حاصل کر سکتے ہیں۔ سڑک پر بھٹکٹے ہوٸے انسان تک پہنچنے کے لیے بہت سے لوگوں نے سی آئی سیتیا کو مبارکباد دی۔اور ان کی اس انسانیت کے مظاہرہ پر تعریف کی گٸی۔اس پروگرام میں ایس آئی پاروتالو پولس اسٹیشن کے عملہ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button