ایجوکیشن

سینٹ تھامس ہائی اسکول نرمل میں سہ روزہ انسپائر و سائنس نمائش

نرمل: سینٹ تھامس ہائی اسکول نرمل میں سہ روزہ انسپائر و سائنس نمائش منعقد کی گئی ہے۔جس میں ضلع نرمل کے تمام اردو ،تیلگو اور انگلش میڈیم کے اپر پرائمری اور ہائی اسکولس کے مدارس کے طلباء و طالبات اپنے تیار کردہ ماڈلس اور پراجیکٹس کی نمائش کر رہے ہیں۔ گائیڈ ٹیچرز اپنے طلباء و طالبات کی رہنمائی کررہے ہیں۔اساتذہ و طلباء و طالبات کے علاوہ دیگر شرکاء کیلئے طعام و قیام کا بھی نظم کیا گیا ہے۔سائنس نمائش رکھنے کا مقصد طلبہ کی تخلیقی و اختراعی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنے ہے۔اور ان میں سائنسی رحجان کو فروغ دینا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع نرمل اے رویندر ریڈی اور ونود کمار ضلع سائنس آفیسر کی نگرانی میں انسپائر کا کامیاب انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button