تلنگانہ

قتل اور نشہ کے خلاف آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی مہم اصلاح معاشرہ کا آغاز پوسٹر کی رسم اجرائی

قتل اور نشہ کے خلاف آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل کی مہم اصلاح معاشرہ کا آغاز پوسٹر کی رسم اجرائی اور پریس کا نفرنس سے علماء مشائخ و دانشوارن ملت کے خطابات

 

موجودہ حالات میں بالعموم ملک ہندوستان اور بالخصوص شہر حیدر آباد میں قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات اور نوجوانوں کی کثرت کا نشہ کا عادی ہونا اور نت نئی چیزوں کا نشہ کیلئے کثرت سے استعمال ہونا ہمارے معاشرہ کو برباد کی دہلیز پر پہنچارہاہے جس کی روک تمام معاشرہ کی حفاظت کیلئے وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ہر آئے دن زمین پیسہ یا دیگر معمولی وجوہات پرقتل کی حیرت انگیز وارداتیں سامنے پیش آرہی ہیں جس میں ہمارا مسلم معاشرہ بڑی حد تک ملوث ہے روزآنہ نشہ کی حالت میں سڑکوں پر لوگوں کو ستانے پڑوسیوں کا پریشان کرنے اور محلہ والوں کو مصیبت میں ڈالنے کے واقعات منظر عام پر آرہے ہیں جس کے خلاف محکمہ پولیس بہترین خدمات انجام دے رہا ہے لیکن ملت کا درد رکھنے والے افراد کو آنا بھی ضروری تھا اور اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل نے اس عظیم مہم کا بنام اصلاح معاشرہ آغاز کیا جس میں شہر بھر میں بیداری امت اور قتل اور نشہ کے واقعات کی روک تھام کیلئے جلسے اور دیگر خدمات انجام دیے جائیں گے علماء کرام و خطباء ذیشان سے جمعہ اور دیگر محافل میں ان عنوانات پر خطابات کی گذارش کی جائیگی اس مہم کا پہلا اجلاس پریس کانفرس کی صورت میں احاطہ موی قادری حسینی علم میں منعقد ہوا اور قتل اور نشہ کی لعنت کے خلاف پوسٹر کی رسم اجرائی بھی عمل میں آئی،

جسمیں علماء کرام، مشائخ عظام اور دانشواران ملت کی شرکت قابل ذکر ہے ۔ اس مہم کی صدارت حضرت سید نصیر الدین چشتی چیرمین کونسل و جانشین دیوان سجاده جانشین حضرت غریب نواز فر مائیں گے۔

مولانا سید شاہ اولیا حسینی مرتضی پاشاہ قادری صاحب

مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ صاحب نیشنل کوآرڈینیٹر (اے آئی ایس ایس سی )

مولانا احمدنقشبندی صاحب

مولانا سید شاہ کلیم الله حسینی

مولانا حافظ محمد باوزیر صاحب

مولا نا خواجہ شجاع الدین افتخاری صاحب

مولانا شاہد فریدی صاحب

سید حسین محمد قادری

سید موسی محمد قادری

HEAD OFFICE

Haveli Dewan Sahab, Dargah Bazar, Ajmer Sharif, Rajasthan-305001 Website: www.aisse in E-mail: info@ai

متعلقہ خبریں

Back to top button