ایجوکیشن

تلنگانہ ایمسیٹ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ ملتوی

تلنگانہ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے اعلان کیا ہے کہ تلنگانہ میں ایمسیٹ کے دوسرے مرحلے کی کونسلنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انجینئرنگ فیس کا مسئلہ حل نہ ہونے کی وجہ سے 28 ستمبر سے منعقد ہونے والی کونسلنگ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ 11 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ 11 اور 12 اکتوبر کو سلاٹ بکنگ، 12 اکتوبر کو سرٹیفکیٹس کی جانچ، 12 اور 13 کو ویب آپشن کا انتخاب ، 16 اکتوبر کو سیٹوں کی الاٹمنٹ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button