جنرل نیوز

عادل آباد میں وزیر آئی ٹی و انڈسٹریز تارک راماراو کا شاندار استقبال

عادل آباد ۔ ریاستی وزیر تارک راما راؤ نے اپنے عادل آباد کے موقع پر جوگورامنا سے ملاقات کے بعد عادل آباد میں قائم آئی ٹی لیب کا دورہ کرتے ہوئے آئی ٹی لیب میں خدمات انجام دینے والے ملازمین اور مینیجمنٹ سے ملاقات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کی اور عادل آباد میں آئی ٹی شعبہ کے قیام کے سلسلے میں خوشی و مسرت کا اظہار کیا۔قبل اس کے موالا بائی پاس پر میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی نے پارٹی قائدین و کارکنان اور کونسل ممبروں کی بڑی تعداد کے ہمراہ کے تارک راما راؤ کا پودہ پیش کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا۔اس موقع پر موالا بائی پاس سے بڑے پیمانے پر ریالی منعقد کی گئی جو عادل آباد آئی ٹی لیب پہونچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر کے تارک راما راؤ نے مقامی رکن اسمبلی جوگورامنا کی نمائندگی پر عادل آباد میں بہت جلد تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے غرض آئی ٹی پارک قائم کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ آئی ٹی پارک کے قیام کے بعد بڑی بڑی کمپنیوں کو اس جانب راغب کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی جائے گی اور سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار سے جوڑا جائے گا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر سکتا پٹنائک،ضلع ایس پی ڈی اودے کمار ریڈی،ایڈیشنل کلکٹرس اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button