مبارکباد

نارائن پیٹ کے ساویز محی الدین کی نیٹ میں نمایاں کامیابی

نارائن پیٹ : 06 جون (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ضلع مستقر کے ساویز محی الدین بن عبد السلیم وڈوان نے نیٹ امتحان میں 720 کے منجملہ 638 نمبرات حاصل کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔ جن کا رول نمبر 4208010919 ہے۔ واضح رہے کے موصوف کی والدہ محترمہ صبا سلطانہ ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور میں فزیکل سائنس کی معلمہ ہیں اور اساتذہ کی تنظیم پی آر ٹی یو تلنگانہ (شعبہ خواتین) کی ریاستی نائب صدر ہیں۔ اس موقع پر ساویز کے نانا جناب عبد الرحمن چاند اور ماموں ایڈوکیٹ فیض احمد چاند کے علاوہ افراد خاندان ودیگر اساتذہ برادری نے مبارکبادی پیش کرتے ہوئے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button