تلنگانہ

کانگریس پارٹی نے آئین میں تبدیل کرکے دیگر طبقات کے تحفظات کی حق تلفی کی : نظام آباد بی جے پی امیدوار ڈی اروند

کانگریس پارٹی نے آئین میں تبدیل کرکے دیگر طبقات کے تحفظات کی حق تلفی کی

نظام آباد بی جے پی پارلیمانی امیدوار دھرم پوری اروندکی کانگریس پارٹی پر شدید تنقید 

نظام آباد: 7 مئی (اردو لیکس )نظام آباد پارلیمانی امیدوار بی جے پی پارٹی وسیٹنگ ایم پی دھرم پوری اروند نے کہا کہ راہل گاندھی، سونیا گاندھی،گاندھی نہیں۔جہانگیرہے۔ فیروز جہانگیر کے نواسہ راہول کو گاندھی کا نام کہاں سے ملا۔ ان کا نام راہول جہانگیر ہونا چاہئے تھا۔ ایم پی دھرم پوری اروند نے آج نظام آباد ضلع بی جے پی پارٹی آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب تھے کہا کہ فیروز جہانگیر کی اہلیہ آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو جواب دینا چاہئے تھا

 

کہ ایمرجنسی کے دوران سیکولر لفظ کو آئین میں کیوں شامل کیا گیا تھا۔ ایم پی دھرم پوری اروند نے پوچھا کہ آئین کو تبدیل کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف کانگریس نے ہی آئین کے خلاف تعلیمی نظام میں ریزرویشن کو ہٹایا۔ انہوں نے انتہائی برہمی کا اظہار کیا کہ کانگریس نے محض عہدے کی خاطر ملک کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا۔ یہ شرم کی بات ہے کہ کانگریس والے روہنگیا کے لیے بھی ریزرویشن اور شہریت مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس پارٹی نے ووٹ بینک کی سیاست کی اور ملک کے لوگوں کی زندگیوں کو تباہ کیا اور شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو اقلیت کا درجہ صرف مذہب کی بنیاد پر دیا گیا تھا اور ایس سی، ایس ٹی اور او بی سی کے لیے ملازمت کی تعلیم کے مواقع میں ریزرویشن کو ہٹا دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے مستقبل میں بھی کانگریس تعلیمی نظام میں ریزرویشن کو ہٹانے اور آئین کے خلاف جانے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دفعہ 370 اور تین طلاق کو ختم کر دیا ہے

 

لیکن بی جے پی نے تحفظات کو کبھی دور نہیں کیا ہے۔انہوں نے الزام عائدکیاکہ اگر مستقبل میں کانگریس پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو حیدرآباد یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ عثمانیہ یونیورسٹی اور تلنگانہ یونیورسٹیوں کو بھی مسلم یونیورسٹیوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے تعلیمی نظام میں تحفظات کو دور کر کے ہمارے بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی ایس سی اور ایس ٹی کے تحفظات کو دور کرکے انہیں دینے کی سازش کررہی ہے۔ کانگریس قائدین پر تنقید کی گئی کہ انہوں نے تلنگانہ میں گلف بورڈ کے قیام کو کانگریس پارٹی کے منشور میں کیوں شامل نہیں کیاگیا۔

 

انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی پر کیچڑ اچھال رہے ہیں کہ وہ آئین بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہی یونیورسٹیوں میں ایس سی اور ایس ٹی تحفظات کو ختم کیا اور او بی سی، ایس سی اور ایس ٹی کو کانگریس سے ہوشیار رہنا چاہئے اور ان گروپوں اور ہندوؤں کو بھی اپنی آنکھیں کھولنی چاہئے۔ اس پروگرام میں اربن ایم ایل اے دھنپال سوریہ نارائنا، ضلع صدر دنیش کولچاری، بی جے پی قائدین نیالم راجو، بنٹوراموبلدی فلور لیڈر شراونتی ریڈی،و دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button