جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب ایرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

حیدرآباد _ 4 دسمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے قریب ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ پیر کی صبح میدک ضلع کے توپران کے راویلی کے مضافات میں ایک تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔دنڈیگل ایرپورٹ کا تربیتی طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا۔ جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی اور تربیتی طیارہ مکمل طور پر جل گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں کتنے لوگ سوار تھے ؟ کتنے لوگوں کی موت ہوئی اس بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button