جرائم و حادثات

حیدرآباد کے قریب شاہ میرپیٹ میں خوفناک سڑک حادثہ _ 3 افراد ہلاک

حیدرآباد _ 17 جولائی ( اردولیکس) حیدرآباد کے قریب   شاہ میرپیٹ آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ شاہ میرپیٹ کی آوٹررنگ روڈ پر لیننو ریزاٹ کے قریب پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق میڑچل سے کیسرا کی سمت جانے والی لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس لاری نے ڈیوائیڈرپر سے دوسری سمت آنے والی بولیروکار اور ٹاٹا ایس گاڑی کو ٹکر دے دی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔بولیروکار میں اس حادثہ کے وقت تین افرادسوار تھے جن میں دو افرادموقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔لاری میں حادثہ کے وقت دو افرادسوارتھے جن میں سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ دوسراشدیدزخمی ہوگیا۔

 

مقامی افراد کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچی جس نے ایک معاملہ درج کرکے زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا۔اس حادثہ میں کار اور ٹاٹا ایس گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کامنظر دلخراش منظر پیش کررہاتھا

متعلقہ خبریں

Back to top button