مبارکباد

الفرقان انگلش میڈیم ہائی اسکول عادل آباد میں قومی پرچم لہرایا گیا ۔

عادل آباد۔26/جنوری(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کے الفرقان انگلش میڈیم ہائی اسکول میں پرنسپل فیصل بن وہاب کی سرپرستی میں جشن یوم جمہوریہ تقاریب کا شاندار پیمانے پر انعقاد عمل میں لایا گیا۔قبل ازیں پرنسپل فیصل بن عبدالوہاب نے 74 ویں جشن یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم لہرایا اور قومی پرچم کو سلامی دی۔اس موقع پر اساتذہ و طلبہ نے قومی ترانہ پڑھا۔بعد ازاں اسکول کے طلباء و طالبات نے مختلف موضوعات پر شاندار ثقافتی مظاہرے پیش کیے۔جو کہ متاثر کن رہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button