ایجوکیشن

یارا انٹرنیشنل اسکول ریاض میں اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ و انویسٹیچر تقریب کا انعقاد

ریاض ۔ کے این واصف 

امسال سی۔بی۔ایس۔ای کے دسویں اور بارہویں کے نتائج میں سر فہرست رہنےوالے طلباء کے لئے یارا انٹرنیشنل اسکول میں اکیڈمک ایکسی لینس ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کو سرٹیفکٹ اورٹرافیز سے نوازہ گیا ۔واضح رہے کہ یارا اسکول میں جو طلباء دسویں جماعت کے امتحانات میں 95 فیصد نمبرحاصل کرتے ہیں انہیں اسکول کی جانب سے اسکالرشپ فراہم کرائی جاتی ہے۔اس مرتبہ بھی اس اسکالرشپ سے فیضیاب ہونے والے طلباء کی ایک خاصی تعداد موجود ہے۔

 

وا ضح رہے کہ دسویں جماعت کی اسٹینسی رینٹ اور بارہویں جماعت میں سائنس اسٹریم سےمس سدرہ تحسین نے پورے اسکول میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔اس موقع پر اسکول میں انتخابات کے ذریعہ تشکیل پائی طلبا کی کابینہ کے لئےپرنسپل محترمہ عاصمہ سلیم نےحلف برداری تقریب کا بھی اہتمام کیا۔ جسکے بعدانہوں نے آڈیٹوریم میں موجود طلبا، اسٹاف، والدین کو مخاطب ہوتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور والدین کی جانب سے بچوں کی اعلی سطح پر پرورش کرنے کے لئے انکی ستائش کی۔ساتھ ہی اساتذہ، ایچ ۔ایم۔وائس پرنسپل، انتظامیہ کی کاوشون کو سراہا۔

 

اس سال اسکول کابینہ کے ہیڈ بوائے ہارون ہاشم اور ہیڈ گرل ہدا ابو بکر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر اسکول کے مینیجر خالد الدریس، چیف پیٹرن حبیب الرحمان کے ساتھ محمد ضیغم خان کنوینر ریاض اسٹیرنگ کمیٹی، کنگ سعود یونیورسٹی کے ریسرچ سائنٹسٹ اور آئی۔آئی۔ایس ۔آر کے سابق چئیرمین ڈاکٹر دلشاد احمد اور پرواسی بھارتیہ سمان ایوارڈی ڈاکٹر شہاب کوٹوکاڈ نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں کی ہمت افزائی کی اور اپنی نیک خواہشات اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button