تلنگانہ

اساتذہ کے اہلیتی امتحان ٹیٹ کی فیس میں کمی

تلنگانہ حکومت نے اساتذہ کے اہلیتی امتحان (ٹیٹ) کی فیس میں نمایاں کمی کردی ہے، جس سے امیدواروں کو مالی بوجھ کم ہوگا۔ ٹیٹ کے ایک پیپر (پیپر I یا پیپر II) میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے اب صرف 750 روپے فیس وصول کی جائے گی، جبکہ پہلے یہ فیس 1000 روپے تھی۔ اسی طرح، دونوں پیپرز (پیپر I اور پیپر II) کے لیے فیس کو 2000 روپے سے کم کرکے 1000 روپے کردیا گیا ہے، جس سے امیدواروں کو بڑی سہولت ملے گی۔

 

حکومت نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ حالیہ ٹیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو اگلے امتحان کے لیے فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ رکھا جائے گا، جس سے کامیاب امیدواروں کے لئے ایک حوصلہ افزا قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

 

جمعرات کی رات 11 بجے سے ٹیٹ امتحان کے لئے آن لائن درخواستوں کے ادخال کا عمل شروع ہوا ہے۔ حالانکہ 5 نومبر سے درخواستوں کی قبولیت کا اعلان کیا گیا تھا، لیکن تکنیکی خرابیوں کی وجہ سے درخواستوں کے ادخال میں کچھ تاخیر ہوئی۔ اب تمام امیدواروں کو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے درخواست دینے کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

 

امید کی جارہی ہے کہ فیس میں اس کمی سے زیادہ سے زیادہ اہل امیدوار اساتذہ کے امتحان میں حصہ لیں گے اور ریاست میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ حکومت کے اس فیصلے کو تعلیمی شعبے میں ایک مثبت قدم تصور کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button