تلنگانہ میں بدعنوان تحصیلدار کو گرفتار کرلیا گیا _ تلاشی میں دو کروڑ اور کئی کلو سونا ملا تھا
حیدرآباد _ یکم اکتوبر ( اردولیکس) تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع کے ایک تحصیلدار مہیندر ریڈی کو آمدنی سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں نے گرفتار کرلیا ہے ہفتہ کو اے سی بی حکام مہیندر ریڈی کے گھر کی تلاشی لی۔ جو نلگنڈہ ضلع کے مرری گوڈہ کے تحصیلدار کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اے سی بی کے حکام نے شری ڈی سائی نگر، ہستینا پورم، ونستھلی پورم حیدرآباد میں اس کی رہائش گاہ کی تلاشی لی اور دو کروڑ رقم اور کئی ککو سونا برآمد کیا۔
اس کے گھر کے ایک باکس میں چھپائے گئے تقریباً 2 کروڑ روپے نقد اور طلائی زیورات ضبط کر لیے گئے۔ اس کے علاوہ اے سی بی حکام نے غیر منقولہ جائیداد سے متعلق اہم دستاویزات کی نشاندہی کی ہے۔
بعد ازاں اے سی بی عہدیداروں نے ہفتہ کی رات مہیندر ریڈی کو اس کے گھر سے گرفتار کرلیا۔
Corrupt Tehsildar Arrested in Telangana _ Two Crores and Several Kilograms of Gold were found in the search pic.twitter.com/Piw6EvzTld
— urduleaks news (@UrduleaksN87793) October 1, 2023
ACB officials recovered crores in the house of Marriguda Tehsildar Mahender Reddy. #Telangana #ACBRaids pic.twitter.com/iydNHnBzHh
— NewsTAP (@newstapTweets) September 30, 2023