جرائم و حادثات

حیدرآباد میں خاتون ایگزیکٹیو انجینئر رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی _ عہدیداروں کے سوالات پر رونے لگیں

حیدرآباد _ 20 فروری ( اردولیکس) حیدرآباد  میں ایک خاتون ایگزیکٹیو انجینئر 84 ہزار روپے رشوت کی رقم لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی۔ اے سی بی کے عہدیداروں نے جب ان سے پوچھ تاچھ کی تو وہ رونے لگیں۔ یہ عجیب و غریب واقعہ پیر کو  مانصاحب ٹینک میں واقع ٹرائبل اڈمنسٹریشن بلڈنگ میں پیش آیا

 

جہاں جیوتی ایگزیکٹیو انجینئر نے ایک کنٹراکٹر سے بلس کی اجرائی کے لئے 84 ہزار روپے بطور رشوت مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص نے اینٹی کرپشن بیورو کے عہدیداروں کو اس کی اطلاع دی اور اے سی بی کے عہدیداروں نے آج جال بچھا کر خاتون ایگزیکٹیو انجینئر کو رشوت کی رقم قبول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اس موقع پر اے سی بی عہدیداروں کی جانب سے پوچھے گئےسوالوں کا جواب نہ سکیں اور رونے لگیں۔

بعد ازاں اے سی بی عہدیداروں نے جیوتی کے گھر پر دھاوا کرتے ہوئے 64 لاکھ روپے نقد رقم 4 کلو وزنی طلائی زیورات ضبط کرلئے۔ اور خاتون انجینئر کو گرفتار کرلیا۔ اس دوران خاتون نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس پر عہدیداروں نے اسے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کرتے ہوئے ای سی جی اور 2 ڈی ایکو ٹیسٹ کروایا۔ اور اسے اے سی بی کورٹ میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button