جرائم و حادثات
شادی سے انکار پر کلہاڑی سے حملہ کر کے لڑکی کا قتل۔ تلنگانہ کے خانہ پور میں دن دہاڑے واردات
خانہ پور: ریاست تلنگانہ نرمل ضلع کے خانہ پور میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ خانہ پور کے علاقہ شیواجی نگر میں ایک نوجوان نے شادی سے انکار پر
ایک لڑکی کو سر عام کلہاڑی سے حملہ کرکےمار ڈالا کیونکہ اس نے اس سے شادی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ قاتلانہ حملہ میں دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مقتول لڑکی کی شناخت 23 سالہ سویٹی کے طور پر کی گئی ہے۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے نرمل کے ہاسپٹل لے جایا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔
https://x.com/UrduleaksN87793/status/1755549202078384251?t=tle7Fe-sspOIUak-HxjgWA&s=08