تلنگانہ

آصف آباد۔شیر‌ کے حملہ میں کسان ہلاک

‏عادل آباد: ریاست تلنگانہ ضلع کونرم بھیم آصف آباد میں شیر کے حملہ میں ایک کسان‌ ہلاک ہوگیا۔ وانکیڈی منڈل کے چوپن گوڑہ پنچایت کے تحت خانہ پور گاؤں کے رہنے والے بھیمو نامی کسان پر شیر نے آج حملہ کر دیا جس‌کی‌وجہہ سے موقع پر ہی اس کی موت ہو گئی۔ مقامی افراد کا‌کہنا‌ہے کہ شیر  اسے کچھ دور تک گھسیٹا ہوا لے گیا ، آس پاس کے چرواہوں کی چیخ پکار پر شیر بھیما‌کے نعش کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ مرحو نے پسماندگان میں اہلیہ اور پانچ بچے چھوڑے ہیں۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے مقام واقعہ کا معائنہ کیا۔ حکام کا خیال ہے کہ مہاراشٹرا سے آنے والے شیر نے‌کسان‌پر حملہ کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button