جرائم و حادثات
شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واردات

حیدرآباد: شہر کے بالا پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک شخص نے اپنی بیوی کا قتل کردیا۔ 30 سالہ نازیہ بیگم کی شادی ذاکر احمد سے ہوئی تھی اور اس جوڑے کے تین بچے ہیں۔ چند ماہ قبل یہ جوڑا گولکنڈہ سے بالاپور، گرین سٹی کالونی م منتقل ہوگیا۔
نازیہ نے ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کیا کرتی تھی۔ منگل کی رات جوڑے کے درمیان جھگڑا ہوا کیونکہ ذاکر کو شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی اور شخص کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہے۔
منگل کی رات شوہر بیوی کا اسی مسلہ پر جھگڑا ہوا اور شوہر نے مہلک ہتھیار سے حملہ کرکے اپنی بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔شکایت پر پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات کا آغاز کردیاگیا۔
حملہ آور مفرور بتایا گیا ہے پولیس اسے تلاش کررہی ہے۔