جرائم و حادثات

بھائی کے ساتھ چائے نوشی کے لئے آنے والی لڑکی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے نوجوان کا قتل – حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں واقعہ

ایک ہوٹل میں چائے نوشی کے لئے اپنے بھائی اور اس کے دوستوں کے ساتھ آنے والی ایک لڑکی کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے والے نوجوان کا لڑکی کے بھائی نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

 

۔یہ واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی میں پیش آیا ۔ ٹی اسٹال میں ہوئے جھگڑے کے بعد  نوجو ان کا قتل کر دینے کے واقعہ میں ملوث 4 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 22 نومبر کوئی اسٹال کے پاس ہوئے جھگڑے کے نتیجہ میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا تھا بعد ازاں اس کی موت ہوگئی۔

 

 

کوکٹ پلی پولیس نے بتایا کہ 22 نومبر کی رات تقریباً 11:30 بجے شریدھر ، اجئے ، پاون ، سریش اپنی بہن اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ چائے پینے کیلئے ایک ٹی اسٹال پہنچے تھے۔ اس دوران وہاں وینکٹ رمنا بھی پہنچا وہ حالت نشہ میں تھا۔ شریدھر کی بہن پر اس نے نازیبا تبصرہ کیا۔

 

برہم شریدھر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 22 سالہ وینکٹ رمنا پر روٹی بنانے کے بیلن سے حملہ کر دیا۔ وینکٹ رمنا کو علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی موت ہوگئی ۔

 

اس معاملہ میں پولیس مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کی اور 22 سالہ پاون ، 20 سالہ شریدھر ، 19 سالہ بانو دسریش اور 20 سالہ اجنے کو گرفتار کرلیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button