تلنگانہ
بریکنگ نیوز _ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی۔ملک بھر میں بیک وقت انتخابات "ون نیشن ون الیکشن” کو مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی ہے۔ سابق صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کی قیادت میں بنائی گئی کمیٹی کے ذریعہ اس سلسلے میں پیش کی گئی رپورٹ کو مرکزی کابینہ نے منظوری دے دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے سرمائی پارلیمانی سیشن میں اس سلسلے میں بل پیش کیا جا سکتا ہے۔