انٹرٹینمنٹ

آج رات 9 بجے بگ باس 18 کا کلرس چینل اور جیو سیمنا پر گرانڈ پریمیر 

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

ٹی وی کی دنیا کا سب سے مشہور، مہنگے اور متنازعہ ریئلٹی شو، بگ باس سیزن 18 کا گرینڈ پرئمیر آج رات، یعنی 6 اکتوبر کو کلرس چینل اور جیو سینما ایپ پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔ اس بار شو کی تھیم "ٹائم کا تاندو” رکھی گئی ہے، اور شو کے ابتدائی مناظر ہی ظاہر کر رہے ہیں کہ یہ سیزن کافی دلچسپ اور دھماکہ خیز ہوگا۔ شو کی تیاریاں بھی اسی قسم کی ہیں، اور اس سیزن میں بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک شاندار انٹری کریں گے۔

 

اس سیزن میں 20 کنٹسٹنٹس ہوں گے جو مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے ہیں۔ کنٹسٹنٹس کی حتمی فہرست بھی جاری ہو چکی ہے، لیکن یہاں اس کا تفصیل سے ذکر طویل ہو جائے گا، اور ناظرین انہیں آج رات دیکھ سکیں گے۔

 

اس سیزن کا سیٹ بہت دلچسپ اور منفرد بنایا گیا ہے، جس میں بھول بھلیوں، پہاڑوں، خفیہ دروازوں اور دیگر مختلف پہلوؤں کو شامل کیا گیا ہے، جو اسے پچھلے سیزنز سے مختلف اور زیادہ دلچسپ بناتے ہیں۔ اس سیٹ کو معروف آرٹ ڈائریکٹر امنگ کمار نے ڈیزائن کیا ہے، اور 45 دنوں میں 200 ورکرز کی مدد سے مکمل کیا گیا ہے۔ خاص طور پر اس سیٹ میں قدیم زمانے کی نشانیاں بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

اس سیزن میں بھی بہت سارے چیلنجز اور ٹاسک ہوں گے، اور انعامی رقم 50 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ہر ٹاسک میں ناکامی پر انعامی رقم میں کمی کی جائے گی، اور جو کنٹسٹنٹ جیتے گا، اسے ایک برانڈ نیو ہونڈائی کریٹا کار بھی دی جائے گی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button