انٹرٹینمنٹ

شاہد کپور کے پیارمیں پاگل تھی مشہورفلم اداکار راجکمار کی بیٹی، شاہد نے پولیس میں درج کروادی تھی شکایت

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارشاہد کپور نے جب فلموں میں قدم رکھا تھا تو انھوں نے اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور چاکلیٹ لک کی وجہہ سے کئی لڑکیوں کا دل جیت لیا تھا، شاہد کپورلڑکیوں کے پسندیدہ اسٹار بن گئے تھے۔ صرف عام لڑکیاں ہی نہیں بلکہ بالی ووڈ کی خوبصورت حسینائیں بھی ان پر دل ہاربیٹھی تھیں، ایسی ہی ایک حسینہ کو شاہد کی محبت اس قدردیوانی ہوگئی تھی کہ اس کی حرکتوں سے پریشان ہوکرشاہد کپورکو پولیس سے شکایت کرنی پڑی تھی۔
اپنے وقت کے مشہور اداکار راج کمار کی بیٹی واستاویکتا، شاہد کپور کی محبت میں اس قدر دیوانہ ہو چکی تھی کہ وہ جہاں بھی جاتے وہ ان کا پیچھا کیا کرتی تھی۔ دونوں کی پہلی ملاقات کوریوگرافر شیامک ڈابر کی ڈانس کلاس میں ہوئی تھی، اس کے ساتھ ہی وہ شاہد کو پہلی نظر میں پسند کر گئی تھی۔
شاہد کی خاطر اس نے اداکاری کی کلاسیں، ڈانس کی کلاسیں بھی چھوڑ دی تھیں اور وہ دن رات شاہد کے اپارٹمنٹ کے پاس رہنے لگی تھی۔ واستاویکتا کی یہ محبت یک طرفہ تھی اور شاہد کپور پریشان ہو گئے۔ پہلے تو شاہد نے اس پر دھیان نہیں دیا لیکن جب معاملات بڑھے تو اداکار نے واستاویکتا کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس کے بعد اداکارہ نے شاہد کا پیچھا
چھوڑ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button