جنرل نیوز

نظام آباد کے حجاج کرام کی سعادت حج کے بعد واپسی

نظام آباد 29/ جون( محمد یوسف الدین خان) مولانا عابد قاسمی صدر ،احمد عبد العظیم نائب صدر ، محمد حبیب احمد جنرل سکریٹری نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی نے اپنے ایک مشترکہ صحافتی بیان بتایا کہ نظام آباد کے حجاج کرام کا پہلا قافلہ جو ( 53) حجاج کرام پر مشتمل تھا 28/ جون کی نصف شب جدہ سے شمس آباد ایئرپورٹ پر بفضل تعالیٰ پہونچنے نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کی جانب سے (53) حجاج کرام کے استقبال کے لئے ایک وفد افروز احمد ، عبدالحی راحیل ، محمد مظہر ، محمد کلیم ، محمد عقیل، محمد ریحان ، محمد مبشر ، محمد عاصم ، محمد جمیل پر مشتمل تھا نظام آباد سے حیدرآباد کے لئے حجاج کرام کے استقبال اور ان کے تعاون کے لئے روانہ کیا گیا

 

حجاج کرام کی شمس آباد ایئرپورٹ پر وفد نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور جج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ایئرپورٹ پر حجاج کرام کے لئے ان کے لگیج، اور رات کے طعام کا انتظام لطیف و لیئق فیملی کی جانب سے کیا گیا جبکہ ایس اے کریم ممتاز تاجر ہیچ کے زردہ اسٹور کی جانب سے لگیج کے لئے ٹرانسپورٹ کا انتظام کیا گیا (53) حجاج کرام کا قافلہ حیدرآباد سے نظام آباد صبج ساڑھے نو بجے ایک ثراویلس بس کے ذریعے لمراء گارڈن بودھن روڈ پہونچے اس موقع پر عابد قاسمی صدر ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی نظام آباد ، محمد حبیب احمد جنرل سکریٹری ، احمد عبد العظیم نائب صدر نے حجاج کرام کو حج بیت اللہ کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اس موقع پر ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی حجاج کرام سفر حج کے تاثرات بیان کئے اور دعا فرمائی اور اس عظیم سعادت پر اللہ تبارک و تعالیٰ کا شکر بجا لایا اور نظام آباد ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کی حجاج کی رہنمائی و تربیتی اجتماع منعقد کرنے پر اظہار تشکر کیا اور اپنی دعاوں سے نوازا

 

بعد ازاں حجاج کرام اپنے افراد خاندان کے ہمراہ اپنی رہائش گاہ کے لئے روانہ ہوگئے ڈسٹرکٹ حج سوسائٹی کی جانب سے حجاج کرام کی خدمت کرنے اور ان کے نظام آباد سے حیدرآباد روانگی اور واپسی کے انتظامات میں تعاون کرنے والے تمام احباب سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button