تلنگانہ

حیدرآباد کے لولو مال میں کٹ کیٹ چاکلیٹ میں کیڑے – خریداروں میں تشویش،

حیدرآباد کے لولو مال میں کٹ کیٹ چاکلیٹ میں کیڑے! صارفین میں تشویش، فوڈ سیفٹی حکام سے کارروائی کا مطالبہ

 

حیدرآباد: حیدرآباد کے کوکٹ پلی کے لولو مال میں کٹ کیٹ چاکلیٹ میں کیڑے نظر آنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا کہ ایک صارف نے شوق سے چاکلیٹ خریدی، لیکن پیکٹ کھولتے ہی اسے چاکلیٹ کے اوپر اور اندر کیڑے رینگتے ہوئے دکھائی دیئے، جس پر وہ حیران رہ گیا

 

۔ متاثرہ صارف نے فوری طور پر فوڈ سیفٹی حکام سے شکایت کرتے ہوئے مال میں فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کی جانچ اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

دسہرہ اور دیوالی کے تہواروں کے پیش نظر لولو مال میں خصوصی رعایتوں اور تہواری فروخت کے ذریعے گاہکوں کو راغب کیا جارہا ہے۔ ایسے موقع پر چاکلیٹ میں کیڑے نظر آنے کے واقعہ نے مقامی سطح پر تشویش پیدا کردی ہے۔

 

بعض خریداروں نے سوال کیا کہ آیا رعایتوں کی آڑ میں پرانی یا خراب اشیاء فروخت کی جارہی ہیں؟ اطلاعات کے مطابق، ماضی میں بھی لولو مال کے حوالے سے صارفین کی شکایات سامنے آئی تھیں اور فوڈ سیفٹی حکام نے معائنہ بھی کیا تھا

 

۔ تازہ واقعہ کے بعد صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ مال میں فروخت ہونے والی غذائی اشیاء کے معیار، میعادِ استعمال اور ذخیرہ کرنے کے طریقوں کی جانچ کی جائے تاکہ عوام کی صحت کو لاحق خطرات سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button