تلنگانہ میں خواتین و بچوں کے تحفظ کا نیا نظام — “اسپندنا” ٹیمیں فوری مدد کے لیے میدان میں، ریونت ریڈی نے افتتاح کر دیا
تلنگانہ میں خواتین اور بچوں کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری ردعمل کو یقینی بنانے کے مقصد سے حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی ’’اسپندنا‘‘ (فوری امدادی) ٹیمیں باقاعدہ طور پر دستیاب ہو گئی ہیں۔ پیر کے روز بنجارہ ہلز کے کمانڈ سنٹر میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ان ٹیموں کا باضابطہ افتتاح کیا۔
حکام کے مطابق یہ ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال میں چند لمحوں کے اندر جائے وقوعہ پر پہنچ کر عوام کو فوری تحفظ فراہم کریں گی۔ اس افتتاحی تقریب میں وزراء پونم پربھاکر اور سیتکا، رکن پارلیمنٹ ویم نریندر ریڈی، ڈی جی پی بی شیو دھر ریڈی، شہر کے پولیس کمشنر سی وی آنند سمیت دیگر اعلیٰ عہدیداران شریک تھے
۔اس موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ شہر میں خواتین کے لیے بلا خوف و خطر نقل و حرکت کا ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا، ’’خواتین کی سلامتی ہی اسپندنا ٹیموں کا بنیادی مقصد ہے۔ ہنگامی حالات میں تیزی سے ردعمل کے لیے ان ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے۔ کسی بھی چھوٹی یا بڑی مشکل میں شکایت درج کرانے سے گریز نہ کریں ٹیموں کو ایمرجنسی نمبرز 100 اور 112 سے منسلک کیا گیا ہے، تاکہ جیسے ہی کوئی متاثرہ شخص ان نمبرز پر کال کرے



