جنرل نیوز

بھینسہ بس ڈپو کے زیر اہتمام خون کا عطیہ کیمپ

بھینسہ 27 جون(نامہ نگار محمد مشرف) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بھینسہ ڈپو کے زیر اہتمام ایم ڈی۔ سجنار کے حکم کے مطابق بھینسہ ایریا ہاسپٹل میں ایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکڑکاشی ناتھ کی نگرانی میں ڈپومنیجر ایم امریتا نے خون عطیہ کیمپ کا آغاز کیا۔ اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں بھینسہ بس اسٹانڈکے رضاکار ملازمین اور اسٹال مالکین کی طرف سے کل 24 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔ اس موقع پر ڈپو منیجر ایم امریتا نے کہا کہ اس کیمپ کا بنیادی مقصد ہر گھر میں ایک عطیہ دہندہ کو کمیونٹی سرونٹ بنانا ہے۔تاکہ ہنگامی حالات میں خون کا عطیہ پیش کرتےہوئےلوگوں کی جان بچانےکےلیےکام آسکیں۔اس موقع پرانہوں نے ایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکڑکاشی ناتھ سے اظہارتشکرکیا جنہوں نے اس خون عطیہ کیمپ میں تعاون کیا۔ اس پروگرام میں ڈپو منیجر امریتا، ایریا ہاسپیٹل سپرٹنڈینٹ ڈاکڑ کاشی ناتھ ، ٹرافک سپرنٹنڈینٹ کشن ویلفیئر ممبران امباداس وجئے لکشمی کےعلاوہ ملازمین اور اسٹال مالکین نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button