تلنگانہ

ٹینک بنڈ پر گنیش وسرجن کی اجازت کا مطالبہ، احتجاج کے دوران پولیس سے دھکم پیل، کشیدگی

حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر گنیش مورتیوں کے وسرجن کی اجازت نہ دینے کے خلاف بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کے نمائندوں نے احتجاج کیا۔ وسرجن پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے ٹینک بنڈ پر دھرنا دیا اور احتجاج کے دوران وہاں نصب بیریکیڈس ہٹا دیے۔

 

پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان دھکم پیل ہوگئی۔ اس دوران کئی پولیس اہلکار بھی گر پڑے، جس سے ٹینک بنڈ پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔

 

احتجاجی نمائندوں کا مطالبہ ہے کہ ٹینک بنڈ پر گنیش مورتیوں کے وسرجن کی اجازت لازماً دی جائے۔ بیریکیڈس ہٹانے کے بعد انہوں نے وہیں بیٹھ کر احتجاج جاری رکھا۔ صورتحال کے پیش نظر پولیس نے ٹینک بنڈ اور اطراف میں بھاری نفری تعینات کردی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کے لیے سکیورٹی سخت کردی۔

 

بھاگیہ نگر گنیش اتسو سمیتی کا کہنا ہے کہ گنیش وسرجن کے موقع پر ٹینک بنڈ پر عائد پابندیوں پر انہیں اعتراض ہے۔ اگرچہ وسرجن کے لیے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں، تاہم سمیتی ٹینک بنڈ پر روایتی انداز میں وسرجن کی اجازت دینے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ احتجاج کے باعث علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button