ہیلت

دکن کالج آف میڈیکل سائنسز کے اشتراک سے کندیکل گیٹ اسکول میں ہیلتھ کیمپ کا‌انعقاد۔

حیدرآباد: گورنمنٹ پرائمری اسکول کندیکل گیٹ چارمینار منڈل میں دکن کالج آف میڈیکل سائنسز کے ڈاکٹرس کی نگرانی میں ایک روزہ ہیلتھ چیک اپ کیمپ منعقد کیا گیا،جہاں چیف میڈیکل آفیسر محمد غوث الدین کی زیر نگرانی ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے اول تا جماعت پنجم کے طلبہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلباء کی بصارت،سماعت، قد ،وزن ،ENT,جلد اور موسمی بیماریوں کی تشخیص انجام دی۔
بعد از تشخیص ضرورت مند بچوں کو ادویات فراہم کیے گئےاور چند بچوں کو اویسی ہیلتھ سینٹر سے رجوع کر کے ماباقی علاج کروانے کا مشورہ دیا ،

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد غوث الدین نے کہا کہ ایک صحت مند جسم میں ہی ایک صحت مند دماغ نمو پا سکتا ہے، انہوں نے متوازن غذا کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ موسمی پھلوں کا استعمال متوازن غذا کا بہترین ذریعہ ہے ،انہوں نے بتایا کہ پروسیسڈ اور پیک فوڈ کے نام پرہم 40تا 50دن پرانی غذا کھا رہے ہیں ہمیں اس عادت کو بدلنے کی ضرورت ہے ورنہ صحت کے سنگین مسائل پیدا ہوں گے، اور شخصی صفائی موسمی بیماریوں سے بچنے کا بہترین ذریعہ ہے انہوں نے اساتذہ ، اسکول کے ماحول، اخلاق اور ڈسپلن کی بھرپور ستائش کی اور طلباء کو دعاؤں سے نوازا۔واضح رہے کہ یہ پروگرام صدر معلمہ کشور جہاں عشرت کی زیر نگرانی اور تمام اساتذہ کی خصوصی کوششوں اور کاوشوں کا نتیجہ رہا۔

بعد ازاں ڈاکٹر محمد غوث الدین کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اسکول کے اساتذہ کی جانب سے گل پوشی و شال پوشی کی گئی ،اس موقع پر معلمین محترمہ طاہرہ قدیر ،ذکیہ بیگم،تمکین فاطمہ انصاری ،‌شاھد‌ علی حسرت موجود تھے ، شاہین بیگم نے اظہار تشکر کیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button