جرائم و حادثات

حیدرآباد میں چار سالہ لڑکا سڑک کے مین ہول میں گر کر بہہ گیا _ کئی گھنٹوں بعد تالاب سے نعش برآمد

حیدرآباد _ 5 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے مضافاتی علاقے پرگتی نگر این آر آئی کالونی میں شدید بارش کے پیش نظر 4 سالہ  لڑکا متھن ریڈی آج  سڑک کے مین ہول میں گر کر بہہ گیا ۔ نالہ میں بہہ جانے والے لڑکے متھن ریُی کی نعش ڈی آر ایف کی ٹیموں نے مقامی ترکہ تالاب سے برآمد کی۔

 

متھن منگل کی   دوپہر اپنے گھر کے سامنے کھیل رہا تھا کہ اتفاقی طور پر مین ہول میں گر گیا۔ اور  سیلابی پانی میں بہہ گیا۔ مقامی لوگوں نے دیکھا اور حکام کو اطلاع دی۔   مقامی لوگوں اور ڈی آر ایف کی ٹیموں نے لڑکے کو نالہ سے باہر نکالنے کی کوشش کی۔ لیکن یہ کوشش ناکام رہی اور لڑکا دوبارہ نالہ  میں بہہ گیا۔  بعد ازاں ڈی آر ایف کی ٹیموں نے پرگتی نگر کے ترکہ تالاب میں لڑکے کی  وسیع تلاشی مہم چلائی جس کے بعد متھن کی نعش برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button