جنرل نیوز

عرس حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کا پرچم قادریہ سے آغاز

نارائن پیٹ: 05 نومبر (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ٹاون میں واقع درگاہ حضرت سید شاہ محمد تقی سبز پوش قادریؒ کے سالانہ عرس تقاریب کا آغاز آج پرچم قادریہ سے ہوا۔ جو ٹاؤن کی جامع مسجد کے روبرو پٹیل ہاؤس سے پرچم قادریہ کے جلوس کا آغاز ہوا۔ جلوس ٹاؤن کے مختلف مقامات سے گزرتے ہوئے درگاہ شریف پر پہنچا۔ سجادہ نشین درگاہ سید شاہ غیاث الدین قادری نے جلوس میں صدارت کی جلوس میں عقیدت مندان کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ واضح رہے کہ 06 نومبر بروز اتوار کو بعد نماز عشاء صندل کٹہ سے جلوس صندل نکالا جائے گا اور 07 نومبر کو گیارہویں شریف ہوگی۔ 08 نومبر کو بعد نماز فجر محفل زیارت منعقد ہوگی اور اسی رات احاطہ درگاہ میں محفل سماع منعقد ہوگی۔درگاہ انتظامی کمیٹی نے عامتہ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button