انٹر نیشنل
کینیا میں 18 منزلہ زیرتعمیر عمارت منہدم، متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ
نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایسٹلی علاقے میں 23 اکتوبر کو دوپہر تقریباً ایک بجے زیرتعمیر 18 منزلہ عمارت اچانک منہدم ہوگئی۔ عمارت کے تہہ خانے اور گراؤنڈ فلور پر الیکٹرانکس سمیت دیگر دکانیں موجود تھیں،
جبکہ وہاں کئی مزدوروں کی موجودگی کے باعث متعدد افراد کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور راحت کاری شروع کردی۔ ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال کر علاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حکام کے مطابق عمارت کی تعمیر مقررہ معیار کے مطابق نہیں تھی
۔ عمارت کی منظوری اور حفاظتی انتظامات کی جانچ شروع کردی گئی ہے، جبکہ مالک کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا بھی انتباہ دیا گیا ہے۔



