جرائم و حادثات
شمس آباد ایئرپورٹ پر 1.56 کروڑ روپے مالیتی غیر ملکی کرنسی ضبط، دو مسافر گرفتار
حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجنس (ڈی آر آئی) کے عہدیداروں نے 1.56 کروڑ روپے مالیتی غیر ملکی کرنسی ضبط کرتے ہوئے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔ ضبط شدہ کرنسی میں 1,64,200 امریکی ڈالر، 3,773 ملائیشین رنگٹ اور 2 سنگاپور ڈالر شامل ہیں۔
مسافروں نے ٹرالی بیگوں میں کپڑوں کے درمیان سیاہ پلاسٹک کے کوروں میں کرنسی چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران ایک مسافر کے قبضے سے 63.62 لاکھ روپے مالیتی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس کی اطلاع پر ایک خاتون مسافر کے پاس سے مزید 91.94 لاکھ روپے مالیتی امریکی ڈالر ضبط کئے گئے
۔ کرنسی لے جانے سے متعلق قانونی دستاویزات پیش نہ کرنے پر ڈی آر آئی حکام نے دونوں کو گرفتار کرتے ہوئے غیر ملکی کرنسی اور ٹرالی بیگ ضبط کرلئے۔



