جرائم و حادثات
اے ٹی ایم مشین کاٹ کر 30 لاکھ کی چوری

حیدرآباد۔ اے ٹی ایم مشین کاٹ کر 30 لاکھ روپے لوٹ لیے گئے۔ یہ واردات ریاست آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پیش آئی۔ ہفتہ کی رات رام نگر کے قریب واقع اے ٹی ایم میں بعض چور داخل ہوئے
انہوں نے گیس کٹر کی مدد سے اے ٹی ایم مشین کو کاٹ دیا اور اس میں رکھے ہوئے 30 لاکھ روپے لے کر فرار ہو گئے۔ یہ کاروائی اتنی جلدی میں انجام دی گئی کہ اے ٹی ایم کا الارم سسٹم کارکرد ہونے اور پولیس کے وہاں پہنچنے سے پہلے چوروں نے رقم لے کر راہ فرار اختیار کی۔ آج صبح اے ٹی ایم سے رقم کی چوری کا انکشاف ہوا
پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے چوروں کی نشاندہی کا کام کیا جا رہا ہے۔