تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج بارش کی پیش قیاسی – عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع میں آج ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔ ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف علاقوں کے لیے بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے عوام کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق حیدرآباد، رنگاریڈی، میڑچل-ملکاجگیری، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، ناگرکرنول، کمارم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، کریم نگر، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی، مولوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم، کھمم، نلگنڈہ، سوریہ پیٹ اور محبوب آباد اضلاع میں مختلف مقامات پر بارش ہوسکتی ہے۔

 

بارش کے پیش نظر شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور سڑکوں پر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ نشیبی علاقوں اور پانی جمع ہونے والی سڑکوں سے دور رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ حیدرآباد میں بھی بارش کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک کی رفتار متاثر ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button