انٹر نیشنل

خاتون کا گینگ ریپ۔ایران میں 5 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

نئی دہلی: ایران میں ایک خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی گھناونے فعل میں ملوث پانچ مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان مجرموں نے مئی 2022ء کے دوران ایک خاتون کو ایرانی شہر مرند سے اغوا کیا گیا تھا اور پھر متاثرہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی تھی۔

 

 

واضح رہے کہ ایران میں سال 2022 ء کے دوران کم از کم 582 افراد کو تختہ دار پر لٹکایا گیا تھا۔انسانی حقوق کی علمبردار تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق حالیہ کچھ عرصے کے دوران ایران میں پھانسی کے رجحان میں واضح اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال چین کے بعد ایران میں سب سے زیادہ پھانسی کی سزاؤں پرعمل کیا گیا۔

 

 

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں برس بھی تہران حکومت اب تک کم از کم 282 افراد کو پھانسی دے چکی ہے۔ یہ تعداد گزشتہ سال جون تک دی جانے والی پھانسی کی سزاؤں سے تقریبا دوگنا زیادہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button