تلنگانہ

اضلاع حیدرآباد، وقارآباد اور کاماریڈی کے اردو ٹرینڈ ٹیچرس کی پرجا بھون میں اساتذہ کے تقررات پر وزیر پونّم پربھا سے نمائندگی

حیدرآباد _ حیدرآباد، وقار آباد اور کاماریڈی کے اردو ٹرینڈ ٹیچرس کا  ایک وفد  آج  پرجا بھون میں منعقدہ پرجا وانی پروگرام میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کے لیے پہنچا۔ لیکن چیف منسٹر کی عدم موجودگی پر وہاں عوامی مسائل سے واقفیت حاصل کرنے وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر سے ملاقات کی اور انھیں انتخابات سے پہلے اردو اساتذہ کے تقررات سے متعلق کیے گئے وعدوں کی یاد دہانی کرواتے ہوئے جلد سے جلد اس  پرعمل کرنے کی درخواست کی۔

خاص طور پر موجودہ حکومت کو مائناریٹی ڈیکلریشن کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فی الفور اسپیشل اردو ڈی ایس سی منعقد کرنے کی درخواست کی اس کے ساتھ بیک لاگ ریزرویشن کے تحت جتنی بھی جائیدادیں پر نہیں کی گئیں ان کو ڈی ریزرو کرنے پر زور دیا گیا ۔

یاد رہے کہ 2023 کے ڈی ایس سی نوٹیفکیشن میں حیدراباد اور کئی  اضلاع میں بی سی ای اور او سی کیٹگری میں صفر جائدادیں ہونے کی وجہ سے SGT ٹرینڈ طلباء مایوسی کا شکار ہیں  وزیر پونّم پربھا کر نے ٹرینڈ اساتذہ کے مسائل کو سنا اور تیقن دیا کہ نئی حکومت  ان وعدوں پر عمل آوری کرے گی ۔۔

وفد کی قیادت عزیز خان نے کی. جویریہ صباحت ، صالحہ تسکین، نوشین ، رضیہ ، فردوس فاطمہ ، معیز الدین اور دیگر ٹرینڈ اساتذہ موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button