نیشنل

ڈی لمیٹیشن کے بعد تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں لوک سبھا حلقوں کی تعداد۔ امیت شاہ کا پارلیمنٹ میں بیان

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ ڈیلیمٹیشن (حلقوں کی از سر نو حد بندی ) کے باعث جنوبی ریاستوں کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ آندھرا پردیش میں لوک سبھا کی

 

نشستیں 25 سے بڑھ کر 38 ہو جائیں گی۔ تلنگانہ میں یہ تعداد 17 سے بڑھ کر 26 ہو جائے گی۔ کرناٹک میں 28 سے 42، تمل ناڈو میں 39 سے 59، اور کیرالہ میں 20 سے بڑھ کر 30 نشستیں ہو جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ

 

جنوبی ریاستوں میں آبادی کے تناسب سے بھی زیادہ نشستوں میں اضافہ ہوگا۔ اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جھوٹی باتیں پھیلا کر عوام کو تشویش میں مبتلا کر رہے ہیں۔خواتین ریزرویشن

 

اور ڈیلیمٹیشن سے متعلق بلوں پر لوک سبھا میں بحث کے دوران امیت شاہ نے یہ تفصیلات پیش کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button