سیف اللہ خان کو پیشہ تدریس میں نمایاں خدمات پر ڈی ای او حیدرآباد کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا.

سیف اللہ خان کو پیشہ تدریس میں نمایاں خدمات پر ضلعی مہتمم تعلیمات کے ہاتھوں ڈسٹرکٹ بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا.
شہر کے معززین اساتذہ برادری، یونین لیڈرس ،سیاسی ، سماجی و مذہبی قائدین کی جانب سے مبارکبادی۔
حیدرآباد 5/ سپٹمبر یوم اساتذہ کے موقع پر حکومت تلنگانہ کی جانب سے بھارتیہ ودیا بھون کنگ کوٹھی حیدرآباد میں ضلع حیدراباد کے منتخبہ اساتذہ کرام کے لیے ایک شاندار تہنیتی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیر ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیئر پونم پربھاکر، کلکٹر حیدرآباد انودیپ دوری شیٹی ضلع مہتمم تعلیمات حیدرآباد محترمہ آر ۔ روہنی صاحبہ ،ضلع حیدرآباد کے تمام منڈلوں کے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز ، شہر کے ماہرین تعلیم کی موجودگی میں اساتذہ کو ڈسٹرکٹ بیسٹ ٹیچرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
جس میں شہر حیدرآباد کے نامور معلم جناب سیف اللہ خان کو شعبہ تدریس میں بہترین خدمات انجام دینے پر ضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔
آنجناب کا تقرر 1996 میں گورنمنٹ پرائمری اسکول تاڑبن بہادر پورہ منڈل میں ہوا ،واضح رہے سیف اللہ خان نے اپنی 28سالہ تعلیمی خدمات سے شعبہ تدریس میں نمایاں مقام پیدا کیا ہے ،بچوں کی تعلیم و تربیت ہو یا مدارس کی ضروریات ہوں،غیر سرکاری تنظیموں سے نمائندگی ہو ،غرض ہر جگہ آنجناب کی خدمات نمایاں ہیں۔
2011 میں جب انہوں نے اسکول اسسٹنٹ سماجی علوم پر ترقی حاصل کی تب سے آج تک ہر سال اپنے مضون میں ١٠٠ فیصد نتائج حاصل کیے یہ اپنے آپ میں ایک اعزاز ہے ،سیف اللہ خان پچھلے کئی سالوں سے اردو میڈیم کے طلبہ کو مسابقتی امتحانات ک تیاری میں رہنمائی بھی فراہم کرتے ہیں ،جسسے استفادہ حاصل کر کے بے شمار طلبہ مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل کر چکے ہیں ، اس کے موقع پر
ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس بہادر پورہ محمد خلیل الدین صاحب ،ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر پومیہ نأیک صاحب،محمد مقبول صاحب ڈپٹی انسپکٹر آف اسکولس گولکنڈہ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر خیرت آباد سید نظام الدین ،لکشمن سنگھ صاحب ، اساتذہ برادری نے مبارکباد پیش کی ۔
نظامت کے فرائض سید رؤف ریحان نے انجام دیے ۔