نیشنل

آگرہ میں بین ریاستی تبدیلی مذہب کا ریاکٹ بے نقاب کرنے یو پی پولیس کا دعویٰ : دہلی یونیورسٹی گریجویٹ سمیت 4 گرفتار

اتر پردیش پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بین الریاستی غیر قانونی مذہب تبدیلی ریاکٹ کے سلسلے میں دہلی اور راجستھان سے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں دہلی یونیورسٹی کا ایک گریجویٹ اور ایک ایم بی اے ڈگری ہولڈر بھی شامل ہیں۔ اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر 18 افراد کی گرفتاری عمل میں آ چکی ہے۔

 

آگرہ پولیس کمشنر دیپک کمار کے مطابق "آپریشن اسمیتا” کے تحت چار مزید ملزمین جتن کپور عرف جاسم، محمد حسن، تلمیز الرحمٰن اور پرویز اختر کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جتن کپور، 32 سالہ ایم بی اے گریجویٹ اور دہلی کا رہائشی ہے جو فری لانس ویب ڈیزائنر کے طور پر کام کرتا تھا اور مبینہ طور پر نوجوانوں کو ورغلا کر مذہب تبدیلی کے لیے آمادہ کرتا تھا۔

 

محمد حسن، 59 سالہ، راجستھان کے ضلع دیگ کا رہائشی ہے جو شادی سے متعلق دستاویزات تیار کرنے میں مدد دیتا تھا۔ تلمیز الرحمٰن، 47 سالہ، جوتوں اور پھلوں کا کاروبار کرتا ہے اور اس کا رابطہ مبینہ طور پر مرکزی ملزم عبدالرحمٰن سے تھا۔ چوتھا ملزم پرویز اختر دہلی یونیورسٹی کا گریجویٹ ہے جو کمپیوٹر ہارڈویئر کی دکان چلاتا ہے۔

 

پولیس کے مطابق جتن کپور اور پرویز اختر کو مرکزی ملزم نے مبینہ طور پر اس گروہ میں شامل ہونے کی ترغیب دی ۔ اس سے قبل 14 افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا، جبکہ مزید افراد زیر نگرانی تھے۔

 

کمشنر کے مطابق اب تک درجنوں لڑکیوں کو راجستھان، ہریانہ، جھارکھنڈ، اتر پردیش اور اتراکھنڈ سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ کیس کی تفتیش جاری ہے اور فنڈنگ کے ذرائع کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

 

پولیس کے مطابق یہ معاملہ گزشتہ سال اس وقت سامنے آیا جب آگرہ سے دو بہنوں (33 اور 18 سالہ) کے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں ایف آئی آر میں اغوا، منظم جرائم اور غیر قانونی مذہب تبدیلی کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ ایک متاثرہ لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے بیان دیا تھا کہ اس کا زبردستی مذہب تبدیل کرایا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button