جرائم و حادثات
کریم نگر کے ایک جویلری شو روم میں دن دھاڑے ڈکیتی – فائرنگ کے بعد زیوارت لے کر فرار – چار ملازمین زخمی

تلنگانہ کے کریم نگر شہر میں دن دہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات نے سنسنی پھیلا دی۔ نامعلوم مسلح افراد نے جیوتی نگر میں واقع پی ایم جے جیولری شاپ میں گھس کر فائرنگ کی اور قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پانچ مسلح افراد دکان میں داخل ہوئے اور عملے پر فائرنگ کرتے ہوئے لوٹ مار کی۔ اس واقعے میں چار ملازمین زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمین کی تلاش جاری ہے اور مزید تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے آئیں گی۔



