جرائم و حادثات

تلنگانہ کے منچریال میں نوجوان خاتون کا بے دردی سے قتل کردیا گیا

منچریال _ 10 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے منچریال شہر میں جمعرات کی شام ایک نوجوان خاتون کو نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔

 

قتل کا یہ وحشیانہ واقعہ منچریال  کے حمالی واڑہ میں جمعرات کو پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گوپال واڈا کی رہائشی شرنیا (23) ایک مقامی خانگی ہاسپٹل میں ریسپشنسٹ کے طور پر کام کرتی تھی ۔ تاہم شرانیا جمعرات کی شام اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس آرہی تھی کہ نامعلوم افراد نے اس پر  حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع کے مطابق ڈی سی پی سدھیر کیکن اور اے سی پی تروپتی ریڈی موقع پر پہنچ گئے اور مکمل تفصیلات حاصل کیں ۔ قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button