سیل فون ڈیم میں گر پڑا _فون ڈھونڈنے کے لئے ایک آفیسر نے ڈیم سے 21 لاکھ لیٹر پانی خالی کروایا _ چھتیس گڑھ میں عجیب و غریب واقعہ
حیدرآباد _ 27 مئی ( اردولیکس ڈیسک) چھتیس گڑھ کے کانکیر ضلع میں ایک افیسر نے ایک لاکھ روپے کا موبائل فون ڈیم میں گر جانے پر اس نے ڈیم سے 21 لاکھ لیٹر پانی خالی کروایا۔ جس سے 1.5 ہزار ایکڑ زمین سیراب ہو سکتی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کانکیر ضلع کے پکھنجور میں کھیرکٹا پرالکوٹ ڈیم میں کام کرنے والا فوڈ آفیسر کا ایک لاکھ مالیت کا آئی فون ڈیم میں گر گیا۔ اس کے بعد مقامی لوگ اس کی تلاش کے لیے ڈیم میں کافی دیر تک ڈھونڈنے لگے ۔ جب فون نہیں ملا تو 3 دن تک 30 ایچ پی کے 2 ڈیزل پمپ لگا کر ڈیم سے 21 لاکھ لیٹر پانی خالی کیا گیا، اس کے بعد فون ۔ل گیا ۔ لیکن یہ فون ناکارہ ہو گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ فوڈ آفیسر راجیش وشواس گزشتہ پیر کو چھٹی منانے کے لیے اپنے دوستوں کے ساتھ ڈیم پہنچے تھے، جہاں ان کا فون سیلفی لینے کے دوران پانی میں گر گیا۔
15 فٹ تک پانی بھرا ہوا تھا۔ پانی نکالنے کے لیے 30 ایچ پی کے پمپ لگاتار تین دن تک استعمال کیے گئے۔پمپ پیر کی شام شروع کیے گئے جو جمعرات تک جاری رہے۔ شکایت ملنے پر محکمہ آبپاشی کے اعلی عہدیدار نے موقع پر پہنچ کر پانی بند کروایا لیکن تب تک 6 فٹ پانی ڈیم سے باہر آچکا تھا۔ یہ تقریباً 21 لاکھ لیٹر ہے۔ یہاں گرمیوں میں بھی 10 فٹ سے زیادہ پانی کھڑا ہوتا ہے جس کی وجہ سے آس پاس رہنے والے جانور بھی پانی پیتے ہیں۔
فون کو نکالنے کے لئے ڈیم سے لاکھوں لیٹر پانی چھوڑ دینے کے واقعہ کے بعد بی جے پی کے جنرل سکریٹری او پی چودھری نے فوڈ آفیسر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اور اس واقعہ کی اطلاع میڈیا میں بھی آگئی جس پر ضلع کلکٹر نے فوڈ آفیسر راجیش وشواس کو معطل کردیا۔
#Chhattisgarh के अंतागढ़ में फूड इंस्पेक्टर ने अपना मोबाइल खोजने के लिए बहा दिया परलकोट जलाशय का 21 लाख लीटर पानी!
फोन मिल गया फूड इंस्पेक्टर का कहना है – उन्होनें कुछ गलत नहीं किया, वहीं मंत्री @amarjeetcg कार्रवाई की बात कह रहे है।@ZeeMPCG @mohitsinha75 @RupeshGuptaReal pic.twitter.com/c0qcPpOUrd
— कुलदीप नागेश्वर पवार Kuldeep Nageshwar Pawar (@kuldipnpawar) May 26, 2023