تلنگانہ
حیدرآباد میں سردی سے ٹھٹھر کر ایک شخص کی موت
حیدرآباد۔ حیدرآباد میں سردی کی شدید لہر جاری ہے۔ نارسنگی پولیس کے مطابق چیوڑلہ منڈل کے خانہ پور گاؤں کا کسان ملاریڈی (40) سال شہر کے علاقے لنگر حوض میں مقیم تھا۔
جمعرات کی صبح تلنگانہ پولیس اکیڈمی چوراہے پر سڑک کے کنارے اسے سردی کی وجہہ سے کانپتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگ اسے قریبی ہاسپٹل لے گئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں حالت بگڑنے پر پولیس نے اسے 108 ایمبولینس کے ذریعہ عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا
جہاں علاج کے دوران جمعہ کی صبح اس کی موت ہوگئی۔