طلبہ کو حالات کے مطابق ہم آہنگ ہوناچاہئے : ڈاکٹر سید ظفر اللہ ہاشمی
(پریس نوٹ) طلبہ کو وقت وحالات کے حساب سے خود کوہم آہنگ کرنا چاہئے۔ انہیں عصری تقاضوں کے بارے میں مکمل معلومات رکھناچاہئے۔ ان خیالات کااظہار ڈاکٹر سید ظفر اللہ ہاشمی(جوائنٹ سکریٹرہی و کنوینر)نے میسکو کالج آف فارمیسی کالج کے بی فارمیسی، فارم ڈی اور ایم فارمیسی کے طلبہ کے اورینٹیشن پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ فارمیسی کے طلبہ کو طب میں ہورہی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھنا چاہئے او ر ریسرچ کا ذہن ہونا ضروری ہے۔
جب ہی ہم اس میدان میں ترقی حاصل کرسکتے ہیں۔ مریضوں کے چہرے سے مایوسی دور کرنا فارماسسٹ کا کام ہے۔ انہوں نے میسکو کالج کے انفراسٹکچر کی تعریف کی اور کہا کہ میسکو میں عصری و زبردست لیباریٹریز ہیں اس سے طلبہ کوزیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے۔
فارماسسٹ صرف میڈیکل اسٹور تک ہی محدود نہیں رہتا بلکہ وہ نئی نئی دوائیں ایجاد کرتا ہے۔ انہوں نے تیقن دیا کہ فارمیسی کے طلبہ کومیسکو کالج آف مینجمنٹ و کمپیوٹر سائنسس کے تعاون سے آرٹیفشل انٹلجنس،مشین لرننگ وغیرہ کی تعلیم بھی دی جائے گی تا کہ طلبہ نئی نئی دوائی ایجاد کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ماں باپ کی ذمہ داری ہے کے وہ طلبہ کی نگرانی کریں
اورروزانہ پابندی سے وقت پر کا لج بھیجیں۔پرنسپل وی ہنمت شاستری نے طلبہ و اولیائے طلبہ کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے طلبہ کو مبارکباد دی کہ انہوں نے ایک صحیح کالج کا انتخاب کیا ہے۔ جہاں پر بہترین انفراسٹکچراور اعلی تعلیم یافتہ اساتذہ موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں پر بہترین لائبریری ہے
جس میں کئی کتابیں،رسائل وجریدے موجود ہیں۔ طلبہ کی سہولت کیلئے کالج نے ایک سافٹ ویئر بھی رکھا ہے جس کی مدد سے لاکھوں ادویات کے بارے میں معلومات آسانی سے ہوجاتی ہے۔ جس پر کالج ہر سال تقریباً ڈھائی لاکھ سے زیادہ کا خرچ کرتا ہے۔اس کے علاوہ ایم بی بی ایس ڈاکٹرس کی نگرانی میں طلبہ کو عثمانیہ دواخانے میں ٹرینگ دی جاتی ہے۔
جس کا بہت کم کالجوں کے طلبہ کوموقع ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کالج میں طلبہ کی حفاظت پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے اور یہ کیمپس ریاگنگ فری ہے۔انہوں نے کہاکہ لیباریٹریز میں آگ پر قابو پانے کے آلات لگائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ناگہانی واقعہ سے فوری طورپر نمٹاجاسکے۔
انہوں نے کہاکہ کالج کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں صد فیصدنتائج آتے ہیں۔حافظ و ڈاکٹر فیضان سعید (وائس پرنسپل) کی قرأت سے جلسہ کاآغاز عمل میں آیا۔ ڈاکٹررعنا نکہت نے کاروائی چلائی اور شکریہ ادا کیا۔