انٹر نیشنل

سعودی عرب نے ہندوستان کے پہلگام کشمیر میں ہوئے دہشت گرد حملے کی مذمت کی

حیدرآباد ۔ کے این واصف

جنوبی کشمیر کے معروف سیاحتی علاقے پہلگام مین ہوئے بدبختانہ دہشت گرد حملے کی سعودی عرب نے شدید الفاظ مین مذمت کی ہے۔

 

سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ دہشت گرانہ حملے کے باعث ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس ہے۔

 

وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہر طرح کی دہشت گردی اور شدت پسندی کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب نے ہلاک شدگان کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کرتے ہوئے ہندوستانی

 

حکومت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button