نیشنل

بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہول گاندھی نے مسجد ،مندر اور چرچ کا دورہ کیا

حیدرآباد_ 4 اکتوبر ( اردولیکس) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے اپنی بھارت جوڑو یاترا کے دوران کرناٹک کے میسور ضلع میں ایک مندر  ایک مسجد اور ایک گرجا گھر کا دورہ کیا۔ اور ان تین مقامات پر تینوں طبقات کے مذہبی پیشوا سے ملاقات کی اور ان کی دعائیں لیں ۔  راہول  گاندھی نے ریاست کرناٹک کے اپنے دورے کے تیسرے دن پیر کو چامنڈی پہاڑیوں پر واقع چامنڈیشوری مندر میں گئے اور وہاں خصوصی پوجا کی ۔راہول گاندھی نے شہر میں ستور مٹھ، مسجد اعظم اور سینٹ فلومینا کیتھیڈرل کا بھی دورہ کیا۔ ستور مٹھ میںراہول نے شری شیو راتری دیشکیندر سوامی جی سے ملاقات کی، جو ممتاز لِنگایت پیروکار ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button