نیشنل

آبادی پر کنٹرول کے لئے اقدامات کرنے فیروز بخت احمد کی سپریم کورٹ میں درخواست

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے آبادی  پر کنٹرول کرنے سے متعلق دائر مفاد عامہ کی درخواست پر مرکز کو  نوٹس جاری کی جس میں مرکز کو آبادی  پر قابو پانے کے لئے مؤثر قواعد، قوانین اور رہنما خطوط وضع کرنے کی ہدایت کی درخواست کی گئی ہے۔ یہ درخواست مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر فیروز بخت احمد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جو ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام کے پوتے بھی ہیں

جسٹس انیرودھا بوس اور جسٹس وکرم ناتھ کی بنچ نے  اس  درخواست کو اسی طرح کی  زیر التواء درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے مرکز کو جواب دینے کی ہدایت دی قبل ازیں عدالت عظمیٰ نے دیوکی نندن ٹھاکر، ایڈوکیٹ اشونی اپادھیائے اور دیگر کی طرف سے دائر درخواستوں پر مرکز سے جواب طلب کیا تھا۔

اپنی درخواست میں فیروز بخت احمد نے کہا کہ آبادی میں اضافہ ہندوستان میں 50 فیصد سے زیادہ مسائل کی جڑ ہے۔

انھوں نے کہا کہ  سرکاری ملازمتوں، حکومت کی امداد اور سبسڈی، ووٹ کا حق، الیکشن لڑنے کا حق، جائیداد کا حق،  کے لئے  ‘دو بچوں کے قانون’ کو نافذ کرنے کی گنجائش کا جائزہ لینے کا حکومت کو مشورہ دینے کی درخواست کی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button