مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر حکومت سری لنکا نے مانگی معافی

نئی دہلی ۔ کورونا کی وبا کے دوران مسلمانوں کی میتوں کو جلانے پر سری لنکا کی حکومت نے معافی مانگی ہے۔ حکومت سری لنکا کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے دوران آخری رسومات کی لازمی پالیسی پر کابینہ نے معافی نامہ جاری کیا ہے، ملک میں نیا قانون آخری رسومات یا تدفین کے حق میں ضمانت دے گا تاکہ آئیندہ مسلمانوں یا دوسرے طبقات کی آخری رسومات کی خلاف ورزی نہ ہو۔
واضح رہے کہ کرونا کی عالمی وبا کے دوران سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجپکسے نے جان بحق مسلمانوں کی تدفین پر پابندی عائد کر دی تھی اور مسلمانوں کی میتوں کو شدید احتجاج کے باوجود نذر آتش کر دیا گیا تھا۔ مسلمانوں نے بتایا تھا کہ انہیں میتوں کو جلانے کے لیے اجازت دینے پر مجبور کیا جا رہا تھا یا پھر اطلاع دیے بغیر ہی یہ عمل انجام دیا جا رہا تھا۔ سری لنکا حکومت نے عالمی ادارہ صحت کی جانب سے اسلامی رسومات کے مطابق تدفین کو محفوظ قرار دینے کی یقین دہانی کو نظر انداز کیا تھا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور دیگر فورمس نے مسلمانوں کی میتیں جلانے پر سری لنکا حکومت کی مذمت کی تھی۔ واضح ہے کہ سری لنکا میں واضح ہے کہ سری لنکا کی دو ملین ابادی کا مسلمان تقریبا 10 فیصد ہیں۔